18

گولڈ فیشل اب فری میں ۔۔۔۔ پارلر کے خرچے سے بچیں اور گھر بیٹھے جھریوں کو ختم کرنے والا مہنگا گولڈ فیشل صرف 10 منٹ کریں اور جلد کو فریش بنائیں


گولڈ فیشل جو ہر خاتون کرنا چاہتی ہے کیونکہ یہ ہے ہی اتنا فائدہ مند اور خوبصورتی کو بڑھانے کا زبردست پیکج جس کا ایک دفعہ کا استعمال بھی آپ کی جلد کو مہینوں تک تازہ اور فریش رکھتا ہے اور تمام تر اینٹی ایجنگ اثرات سے بچانے میں ورنکل افیکٹ انزائمل کا کام کرتا ہے۔ مگر اس کے لئے پارلر جا کر اتنے ہزاروں روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں جو کہ ہر کسی کے لئے مناسب نہیں ہے۔اس  گولڈ فیشل کو گھر میں بھی کیا جاسکتا ہے جس کو کرنے کے لیے کسی قسم کا مہنگا سامان نہیں منگوانا پڑے گا اور نہ ہی زیادہ محنت کرنی پڑے گی تو بس اب دس منٹ اس بہترین ٹپ کے ذریعے شاندار فیشل کریں۔

اس ٹپ میں کینو کے چھلکوں کا استعمال کیا گیا ہے جن میں فائبر، وٹامن بی 6 ، کیلشیم، وٹامن اے ، فولک ایسڈ سمیت پولی فینول کے اجزات پائے جاتے ہیں جو کہ جھریوں کو ختم کرنے، ایکنی جیسے مسائل کو کنٹرول کرنے، کھلے مساموں کی گندگی باہر نکالنے اور جلد کو نرم و ملائم بچانے کے ساتھ سردی میں ہونے والی کالی جلد کو گورا کرنے کے لیے بھی یہ بہترین ہے۔ ایک یا دو کینو مزے سے کھائیں اور اس کے چھلکوں دھو کر رکھ لیں۔جیسے ہی پانی اُبل جائے تو اس میں کینو کے چھلکوں کو ڈال دیں اور ایک سے دو منٹ تک اس کو بھی پکا لیں۔ اب اس پانی کو کسی کھلے منہ کے برتن میں رکھیں اور ذرا سا نیم ٹھنڈا ہو نے پر اس کی بھاپ لے لیں۔ اپنے چہرے کو برتن کے اندر تھوڑا سا نیچے کی جانب جھکائیں تا کہ بھاپ چہرے پر لگے اور 3 سے 4 منٹ تک بھاپ لیں۔

اس کے بعد ایک لیموں کا رس، ایک چمچ اُبٹن یا ہلدی اور ایک ہی چمچ دودھ ڈال کر پیسٹ تیار کریں

اور اس کو چہرے پر لگالیں۔ 4 سے 5 منٹ میں یہ خُشک ہوجائے گا ۔ اب آپ اپنا چہرہ گلیسرین کی مدد سے صاف کرلیں۔یہ لیجیئے ہوگیا زبردست سا فیشل۔۔ مگر اگر رات کو سونے سے قبل یہ چھوٹی سی ٹپ بھی استعمال کر لیں تو نتائج آپ کو چند ہی دن میں واضح نظر آجائیں گے۔ اب ایک پیالے میں پانی ڈ الیں اور اس میں آدھا چمچ بیکنگ سوڈا شامل کرکے پکائیں اور ایک اُبال دے دیں۔دن کے وقت کینو کے چھلکوں کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ دو گھنٹے بعد ان کو پانی سمیت گلینڈر کر لیں۔ اس طریقے میں ایک پانی نُما محلول آپ کو مل جائے گا ، بس اس رات میں سونے سے 10 منٹ قبل اس کو چہرے پر لگا کر سوجائیں۔اب آپ خود دیکھیں گی کہ نہ ایکنی زیادہ دن تک رہے گی اور نہ جھریاں، کھلے مسام بھی صاف ہوجائیں گے اور پھٹی ہوئی جلد بھی نرم و ملائم رہے گی۔

تو کیسا لگا آپ کو ہمارا گولڈ فیشل سستے میں۔۔۔ استعمال کے بعد کے- فوڈ کے فیس بُک پیج پر ہمیں اپنے قیمتی کمنٹ سے ضرور آگاہ کریئے گا۔۔

Sharing is caring!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply